راولپنڈی(نیوزڈیسک)ایان علی نے اعتراف جرم کرلیا، ایان کا کہنا ہے کہ علم نہیں تھا کہ اتنی رقم لے جانا غیر قانونی ہے جس پر وہ معافی مانگتی ہیں،تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم 13جولائی کو عائد کی جائے گی۔ ماڈل ایان علی نے میڈیا میں اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ نام نہ جوڑا جائے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج بارہویں بار کسٹم عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا، جہاں ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست بھی دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف الیکٹرونک میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے،کسی سیاسی شخصیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 اور 24 کروڑ روپے لے جانے والوں کی ضمانتیں کی جا رہی ہیں، ان کی ضمانت کیوں نہیں ہو رہیں۔ ان کا کہنا تھا علم نہیں تھا کہ اتنی رقم لے جانا غیر قانونی ہے، جس پر وہ معافی مانگتی ہیں۔ ایان علی کو 14مارچ 2015ءکو بینظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر 5لاکھ 6ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ت