پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں حکومت خیبر پختونخوا کی فراہم کردہ مفت درسی کتب کباڑیے کوفروخت کئے جانے پر ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے واقع کی تحقیقات کیلئے3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس نے ایک کباڑی کی دکان سے تقریبا 18 من سرکاری کتب قبضے میں لی تھیں ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن افضل لطیف کی ہدایت پر3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی سرکاری کتب بیچنے کے معاملے کا جائزہ لے کر3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈائریکٹر الیمنٹری اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن افضل لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر عالم اور ڈائریکٹر رفیق خٹک شامل ہیں۔