ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ایدھی کےساتھ لی گئی کومل رضوی کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

datetime 6  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سماجی کارکن عبد الستار ان دنوں علیل ہیں اور ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں. عبد الستا ایدھی سے ملاقات کرنے اور ان کی عیادت کے لیے بہت سے اداکار اور اداکارائیںہسپتال کا دورہ کر رہے ہیں. لیکن کومل رضوی کے دورے نے ان کو ایک مصیبت میں مبتلا کر دیا. ایدھی کی عیادت کے لیے ہسپتال گئیں اداکارہ کومل رضوی نے ان کے ساتھ ایک ”سیلفی“ لی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا. لیکن اس ایک ””سیلفی“ نے انٹرنیٹ پر ادھم مچا کر رکھ دیا. شئیر کی گئی اس سیلفی کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے ایدھی صاحب کے لیے دعائیہ کلمات کہے وہیں بہت سے لوگوں نے کومل رضوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا. کچھ لوگ ان کے دفاع میں آگے آئے تو کچھ لوگوں نے الفاظ کے تابڑ توڑ حملے کیے. دفاع کرنے۔ تاہم اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا سامنا کرتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میں عبد الستار قیدھی کے آفس گئی جہاں انہوں نے ایک نیم مسکراہٹ سے میرا استقبال کیا، بلقیس ایدھی نے انسانیت کی خدمات کے قصے سنائے اور کچھ گا کر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر میں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ”لمبی جدائی“ کا گانابھی گایا. انہوں نے کہا کہ میں اس کا مختصر کلپ بھی جلد ہی اپ لوڈ کر دوں گی. میں تھوڑی مصروف تھی لیکن جب سنا کہ وہ علیل ہیں تو میں نے سوچا یہی وہ وقت ہے کہ ”ہیرو“ کو عزت بخشی جائے. انہوں نے کہا کہ ان کی فاو¿نڈیشن کا ممبر بننا میرا خواب ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…