اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کے حتمی چالان کے ساتھ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج راناآفتاب احمد خان کے روبرو ہوئی ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسران نے حتمی چالان پیش کیا گیا، چالان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی سینئر گائنا کالوجسٹ کی رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد یہ قرار دیا ہے کہ ایان علی حاملہ نہیں۔واضح رہے کہ 14 مارچ کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیے:یوٹیوب نے25برس قبل بچھڑی دوبہنوں کوملوادیا
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
6
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں