جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کے نام جاری

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)اسپیشل برانچ نے شہرقائد میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کردی ہے اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق 130اہلکار ہفتہ وار لاکھوں روپے وصولی لیتے ہیںجبکہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے سمیت دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔رپورٹ میں منشیات کے اڈوں سے پیسے لینے والے اہلکاروں کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔شہر کے تمام ہی علاقوں سے پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے بھتہ لیتے ہیں۔بھتہ جمع کرنے والوں میں زیادہ تر اہلکار کانسٹیبل رینک کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل افتخارگلشن معمار اور اخلاق گلبہار کے اڈوں سے پیسے جمع کرتے ہیں جبکہ کانسٹیبل یوسف پاک کالونی اور اسلم پیرآباد میں منشیات کے اڈوں سے رقم جمع کرتے ہیں۔اے ایس آئی ظہور ناظم آباد اور امجد اقبال سپرمارکیٹ میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتے ہیں۔اے آیس آئی طارق بھٹی شریف آباد اور کانسٹیبل نورمحمد کھوکھرا پار سے بیٹ جمع کرتا ہے۔کانسٹیبل وسیم قریشی عزیزآباد میں منشیات کے اڈوں سے پیسے لیتا ہے۔ کانسٹیبل مقصود خواجہ اجمیر نگری سے منشیات فروشوں سے بھتہ لیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق طارق اور اختر پی آئی بی اور اصغر عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے منشیات فروشوں سے پیشے لیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل پولیس اہلکار ہفتہ وار لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں جو اعلی افسران تک پہنچایا جاتا ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اسپیشل برانچ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو 5 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…