اسلام آباد(نیوزڈیسک) مےٹرو بس منصوبہ،ایک اور قابل تحسین اقدام سے عوام تو عوام ٹریفک پولیس والے بھی خوشی سے کھل اٹھے، مےٹرو بس منصوبے کی تعمےر کے دوران معمول سے ہٹ کر اضافی ڈےوٹی سرانجام دےنے والےITP کے 119افسران و جوانوں مےں تعرےفی اسناد تقسےم کی گئےں،اس دوران متعدد افسران و اہلکار زخمی بھی ہوئے،اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب کا تمام افسران و اہلکاروں کو خراج تحسےن۔تفصےلات کے مطابق مےٹرو بس منصوبے کی تعمےر کے دوران اسلام آباد مےں ٹرےفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے اسلام آباد ٹرےفک پولےس نے خصوصی اقدامات کئے تھے جس مےںاہم شاہراہوں اور چوکوں پر اضافی نفری تعےنات کرنے کے ساتھ ساتھ معمول کی ڈےوٹی کے علاوہ اہلکاروں کو کئی کئی گھنٹے اضافی ڈےوٹی پر بھی معمور رکھا گےا،مےٹرو بس منصوبے کی تعمےر کے دوران متعدد اہلکار بےمار اور زخمی بھی ہوئے،اس موقع پر افسران و اہلکاروں کو خراج تحسےن پےش کرنے کےلئےITPہےڈکوارٹر مےں تقرےب کا انعقاد کےا گےا جس مےں اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب اور اےس پی ٹرےفک محمد الےاس ہاشمی کی طرف سے افسران و اہلکاروں کی کاردکردگی کو سراہتے ہوئے ان مےں تعرےفی اسناد تقسےم کی گئےں، تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے اےس اےس پی ٹرےفک نے کہا کہ ITPکی کاردکردگی بے مثال ہے،تمام افسران واہلکاروں نے انتہائی اےمانداری اور جاں فشانی سے اس کڑے وقت مےں ثابت قدمی کا مظاہرہ کےا مےں انہےں سلام پےش کرتاہوں،انہوں نے کہا کہ سےکٹر انچارج سے لےکر پوائنٹ پر ڈےوٹی کرنےوالا ہر اہلکار قابل تعرےف ہے اور مجھے ان پر فخر ہے جنہوں نے اسلام آباد مےں ہر قسم کی ٹرےفک کو رواں دواں رکھا۔