اسلام آباد( این این آئی )یہ کیا ہورہا ہے ؟ بھارت سمیت پوری دنیا کے اوسان خطا ہوگئے،پاک چین اقتصادی راہداری کے چھیالیس ارب ڈالر کے بعدچین کی اس سے بھی بڑی ایک اور پیشکش ،چین نے پاکستان کوہائیڈروالیکٹرک پاورپراجیکٹس کیلئے 50ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے، پیشکش کی منظوری پرچین، پاکستان میں انفراسٹرکچرمیں سب سے بڑا سرمایہ کاربن جائے گا۔چین کی سرکاری پاور کمپنی نے پاکستان میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹس میں پچاس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، یہ رقم پاک چین اقتصادی راہداری کے چھیالیس ارب ڈالر کے منصوبوں سے بھی بڑھ کر ہے۔پیشکش کی منظوری کے بعد چین پاکستان میں انفرااسٹرکچرمیں سب سے بڑے سرمایہ کار بن جائے گا۔ پاکستان کے ہائیڈروالیکٹرک پاور کے ذریعے 60ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں سے چالیس ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اسکردو سے تربیلا تک کی پٹی میں ممکن ہے۔ اقتصادی مبصرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کے چھیالیس ارب ڈالر ہی پوری دنیا کے لئے غیر متوقع تھے مگر اس کے بعد چین کی مزید پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش ناقابل یقین ہے اور اگر پاکستان نے اس پیشکش کو قبول کرلیا تو پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں