ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

داﺅدابراہیم کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا،اہم بھارتی شخصیت کے انکشافات

datetime 5  جولائی  2015
India's most wanted man, Dawood Ibrahim, poses for photos in this undated photo at an unknown location. (AP Photo)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)داﺅدابراہیم کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا،اہم بھارتی شخصیت کے انکشافات،بھارت کے ایک سینئر وکیل اور سابق وزیرقانون رام جیٹھ ملانی نے انڈر ورلڈ سرغنہ داو¿د ابراہیم نے لندن میں ملاقات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داو¿د ابراہیم نے ان سے بھارت واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جیٹھ ملانی نے کہا کہ داو¿د ابراہیم نے بھارتی حکام کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تھی تاہم مہاراشڑا کے وزیراعلیٰ شردپوار نے اسے مسترد کر دیا جیٹھ ملانی کے مطابق داو¿د ابراہیم کی پیشکش کو ٹھکرانا ناصرف شردپوار کا فیصلہ تھا بلکہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس کی حکومت بھی اس فیصلے میں شریک تھی۔داو¿د ابراہیم نے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سینئر وکیل نے کہا کہ داو¿د بھارت آنے اور ٹرائل کے دوران گھر میں نظربند ہونے پر تیار تھے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ جیل میں انہیں ہلاک کر دیا جائےگا۔جیٹھ ملانی کی مطابق داو¿د ابراہیم نے انہیں بتایا کہ وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث نہیں تھے جبکہ وہ بھارت حکومت سے اس بات کی ضمانت بھی چاہتے تھے کہ انہیں واپسی پر گرفتاری کے دوران تھرڈ ڈگری ٹارچر کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا۔رام جیٹھ ملانی کا دعویٰ داو¿ ابراہیم کے انتہائی بااعتمام ساتھی چھوٹا شکیل کے اس ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انڈر ورلڈ ڈان ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت واپس جانا چاہتے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے لندن میں جیٹھ ملانی نے بات بھی کی تھی مگر بھارتی حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔گزشتہ برس عام انتخابات میں کامیابی سے پہلے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو داﺅد ابراہیم کو بھارت واپس لاکر اس کے خلاف ممبئی میں 1993 میں ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ چلائیں گے۔پاکستان نے ہمیشہ داﺅد ابراہیم کو پناہ دینے کے بھارتی الزامات کی تردید کی ہے۔داﺅد ابراہیم بھارت کو سب سے مطلوب ملزم ہے خاص طور پر 1993 میں ممبئی میں متعدد بم دھماکوں میں اس کے مبینہ کردار کے بعد اس کی تلاش میں تیزی آئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکے دسمبر 1992 میں بابری مسجد کو منہدم کرنے کا جواب تھے جس کے نتیجے میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔داﺅد ابراہیم کو اس کی غیرموجودگی میں ممبئی دھماکوں کے مقدمے میں دیگر متعدد افراد کے ساتھ مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…