منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نوازحکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپاکردیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا کردیا۔ نج کاری،معاشی بہتری اور اصلاحات کے بعد پاکستان سرمایہ کاری کی بہترین معیشت ہے۔ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کی یہ مثال بھارت سے بھی بہتر ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہو ا۔ تعمیراتی شعبے میں بھی انقلاب برپا ہوا جس کے نتیجے میں موڈیز ، اسٹینڈرڈز اور پورز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی۔ اور شرح سود بھی 42سال کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے اصلاحات، نج کاری اور معاشی بہتری میں نئی تاریخ رقم کی اور اب پاکستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی نظروں سے اوجھل سب سے بہترین معیشت ہے اور 232بلین ڈالر کی معاشی طاقت بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج نے 12ماہ میں 16فیصد ترقی کی اور اس وقت دنیا کی 10بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہے، سیمنٹ، تعمیرات اور اسٹیل کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنے آپ کو دوگنا کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ انفرااسٹرکچر میں حکومتی اخراجات میں 27فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی میں کمی اور آمدن میں اضافے سے پاکستانیوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ چین نے پاکستان کو ایک بار پھر بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا اور 45ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام شروع کیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق معیشت کے ہر شعبے میں کام تقریبا 3گنا بڑھ گیا ہے جو معاشی ترقی کی بہترین مثال ہے۔لندن کے ایک معاشی ادارے میں کام کرنے والے چیف اکامنسٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی کامیابیوں کی یہ مثال بھارت سے بھی بہتر ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…