اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ میں جھوٹ اور سیاسی بیان میں فرق نہیں، جو جھوٹا ثابت ہو، اس پر یہ آرٹیکل لگنے چاہیئں، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر بہت کیچڑ اچھالا، جس کا حساب وہ ان سے قیامت کے روز لیں گے۔ عمران خان کے پینتیس پنکچر کے الزام کو سیاسی بات قرار دینے سے متعلق ایاز صادق نے کہا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ صادق اور امین کی بات کرتا ہے، جھوٹ بولنے والے رہنما کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کی ایوان میں واپسی کے بعد تنخواہیں روکنے کا جواز نہیں تھا۔ عمران خان شوکت خانم میں پیسے دینے کے بجائے اگر عوام کا پیسہ واپس کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔