جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حادثہ تھا یا دہشت گردی،گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم اس میں کوئی اور ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے کا شکار ٹرین پنوں عاقل سے کھاریاں جارہی تھی جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 سے 14 ہوسکتی ہے . ٹرین میں موجود تمام افراد اور بوگیوں میں موجود سامان نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حادثے عام طورپر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں دھماکے یا دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم اس میں کسی اور کے ملوث ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا البتہ حادثے کی وجوہات 72 گھنٹے میں سامنے آنے کے بعد تمام باتیں واضح ہوجائیں گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ غیر متوقع حادثہ ہے اس لیے تمام پہلوو ¿ں کا جائزہ لیا جارہا ہے .پل کے خستہ ہال ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں کیونکہ صبح ہی پاکستان ایکسپریس کے گزرنے سے پہلے ٹریک کو چیک کیا گیا تھا اور ریلوے ٹریک کا سال میں 4 بار تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے .ٹرین کے ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…