اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی میں ر ینجرز کادباﺅ اورکرپشن کے کیس،پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے کے خواب آنکھوں میں سجالئے،پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ سندھ کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،پیپلزپارٹی حکومت کے نہیں،جمہوریت کا ساتھ ہے، موجودہ حکومت اپنے کارناموں کی وجہ سے گرتی نظر آرہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کچھ عرصے سے سندھ حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت میں خامیاں نکالی جا رہی ہیں،پنجاب سے منصوبوں کیلئے راتو رات فنڈز مہیا کر دیئے جاتے ہیں، سندھ کے منصوبوں کو کھٹائی میں ڈال دیا جاتا ہے، زائد بل بھیج کرکہا جاتا ہے کہ سندھ کے لوگ بل ادا نہیں کر رہے،انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کا ساتھ دے ر ہی ہے، موجودہ حکومت اپنے کارناموں کی وجہ سے گرتی نظر ایرہی ہے،صوبائی وزیرسندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ جولائی دوہزار دس سے مئی دوہزار پندرہ تک وفاقی حکومت نے سندھ کا ایک سو تین اعشاریہ نو ارب روپے بل نکالا ہے،ہم پانچ سال میں اکتالیس ارب سات سو ستاون کروڑ روپے روپے ادا کر چکے ہیں، پھر بھی پینسٹھ ارب روپے کا واویلا کیا جارہا ہے