منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے اہم فیصلے

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ،پاکستان پےپلز پارٹی کی قےادت نے فےصلہ کےا ہے کہ عےد الفطر کے بعد پنجاب مےں رکنےت سازی مہم کا آغاز کےا جائے گا اور پارٹی کے سےٹ اپ مےں تبدےلی سےنٹرل اےگزےکٹےو کمےٹی کی مشاورت سے کی جائے گی ،وارڈ سے لےکرصوبائی سطح تک مختلف عہدوں پر تبدےلی مرحلہ وار لائی جائے گی ،بلدےاتی انتخابات کی تےارےوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ماہ سے کےا جائے گااور ورکرزکنوےنشن وعوامی اجتماعات منعقد کےے جائےں گے اور بلدےاتی انتخابات کے موقع پر تمام نشستوں پر پےپلز پارٹی امےدوار کھڑے کےے جائےں گے اور انتخابی اتحاد کا فےصلہ ضلعی قےادت کی مشاورت سے ہر ضلع کی سطح پر کےا جائے گا ،پنجاب مےں ناراض رہنماﺅں اور کارکنان سے رابطے کےے جائےں گے ،تمام امور کی نگرانی بلاول بھٹو زرادری کرےں گے ،اس بات کے فےصلے جمعرات کو بلاول ہاﺅس مےںپےپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں کے اجلاس مےں کےے گئے ،اجلاس کی صدارت پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کی ،اجلاس مےں راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینیٹر شیری رحمان، قمر زماں کائزہ ، تنویر اشرف کائرہ ، ندیم افضل چن اور شوکت بسرا شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً پنجاب کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پرغور کیا گیا ، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی غور کیاگیا،اجلاس مےں پنجاب مےں بعض رہنماﺅں کے چھوڑنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لےا گےا ،پارٹی چےئرمےن نے پنجاب قےادت کوہداےت کی کہ وہ اس حوالے تفصےلی رپورٹ آئندہ اجلاس مےں پےش کرےں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چےئرمےن کے دورہ پنجاب کاشےڈول طے کرلےا گےا ہے اور رواں ماہ سے بلاول بھٹوزرداری پنجاب کا تفصےلی دورہ کرےںگے۔بلاول بھٹوزرداری نے تمام رہنماﺅں کو ہداےت کی وہ کارکنان وعوام سے رابطے مےں رہےں ۔



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…