بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پولیس کے 4ہزار ”گمشدہ“ اہلکاروں کا سراغ مل گیا

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ پولیس کے 4 ہزار ”گمشدہ “ پولیس اہلکاروں کا سراغ لگا لیا، پولیس اہلکار اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور ہیں۔ نجی ٹی وی نے کراچی پولیس کے غائب ہونے والے چار ہزار پولیس اہلکاروں کا سراغ لگا لیا۔ تمام اہلکار فریال تالپور، سراج درانی، شہلا رضا، شرجیل میمن، ایم کیو ایم ارکان اور دیگر اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی اعلیٰ شخصیات کی حفاظت کےلئے 200سے زائد موبائلیں مصروف ہیں، عوام کی حفاظت کےلئے سائیکل بھی نہیں۔صوبائی وزراءکی حفاظت کےلئے مجموعی طورپر 200پولیس اہلکاروں کی فوج مختص ہے۔ آغا سراج درانی کی حفاظت کےلئے 13، شہلا رضا کی حفاظت کےلئے 17پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وزیربلدیات شرجیل انعام میمن 27پولیس اہلکاروں کے جلوس میں چلتے ہیں۔ نثار کھوڑو، جاوید ناگوری کی حفاظت کےلئے 58پولیس اہلکار اور 24موبائلیں تعینات ہیں۔ معاونین خصوصی، کوآرڈی نیٹر اور مشیروں کےلئے 83اہلکار اور 9موبائلیں مختص ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ممبران قومی اسمبلی کی حفاظت53اہلکار اور 7موبائلیں، سابق صدر کی ہمشیرہ اور سندھ کی طاقتور ترین خاتون فریال تالپور 13پولیس اہلکاروں اور 3موبائلوں کی حفاظت میں رہتی ہیں۔پیپلزپارٹی کے ممبران صوبائی اسمبلی 19اہلکار اور سینیٹرز 48پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅں کےلئے جن میں آصف علی زراداری کی والدہ بھی شامل ہیں، 167پولیس اہلکار اور 11موبائلیں تعینات ہیں۔ ایم کیو ایم کے ممبران اسمبلی اور سابق وزرائ 23پولیس اہلکار اور 2موبائلیں مختص ہیں۔ روف صدیقی کےلئے 11پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایم کیو ایم کے سابق مشیروں کےلئے 28اور اراکین قومی اسمبلی کےلئے 75 پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں سے 16صرف فاروق ستار کے پاس ہیں۔اے این پی ، ایم کیو ایم ایم حقیقی، فنکشنل لیگ، ق لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کےلئے 166پولیس اہلکار مختص ہیں۔ سنی علمائ اور مساجد کےلئے 201پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ شیعہ علما اور امام بارگاہوں کےلئے 161پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ آصف علی زرداری کے رفیق خاص ڈاکٹر عاصم حسین جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے 24پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں گھر سے نکلتے ہیں ، ڈاکٹر عاصم حسین کے داماد بھی عوام کے حکمرانوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی حفاظت کےلئے 6 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔عوام کی حفاظت کے ذمہ دار اے آئی جی کراچی پولیس غلام قادر تھیبو 30پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں چلتے ہیں۔ وی وی آئی پیز اور حکمرانوں کی حفاظت کےلئے مامور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں قومی خزانے سے تقریباً 2کروڑ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 323پولیس اہلکار مختلف حیلوں بہانوں اور طبی بنیادوں پر غیر حاضر ہیں



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…