لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غیر معیاری آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملوں کے لائسنسوں کیساتھ ان کا کوٹہ بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس سے وڈیو لنک خطاب کیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے لئے پانچ ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی کا کوٹہ برھا دیا گیا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ غیر معیاری ویجیٹیبل آئل اور گھی کی فروخت کا دھندہ کرنے والوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے،ایسے قبیح کاروبار میں ملوث مالکان کو پکڑ کر جیلوں میں بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔