اسلام آباد( نیوزڈیسک)ملک بھر میں کام کرنے والے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں چوتھی بار دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ، الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کو زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے ٹربیونلز کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کو جلد زیر التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس وقت تین ٹربیونلز پنجاب ، ایک سندھ جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے: سندھ:914 وی آئی پیزکی حفاظت کیلئے ساڑھے3 ہزار پولیس اہلکار تعینات
پانچوں ٹربیونلز کے پاس 21 کیسز زیر التوا ہیں جبکہ مزید کیس نہ ہونے کے باعث راولپنڈی کا الیکشن ٹربیونل ختم کر دیا گیا۔ عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں مختلف ٹربیونل نے 120 روز میں انتخابی عذداریوں کا فیصلہ کرنا تھا تاہم 2 سال گزر گئے ہیں اور ابھی بعض کیسز کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں چوتھی بار دو ماہ کی توسیع
30
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں