جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر ایمان مزاری کی ہم جنس پرستی کے حق میں مہم ،ماں بھی دفاع میں آگئیں

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دئیے جانے پر جہاں ہم جنس پرستی کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں اس فعل کو ناجائز سمجھنے والوں نے اس نئے قانون پر ناپسندیدگی اور برہمی کا اظہار بھی کیا۔ انٹرنیٹ پر تو گویا ہم جنس پرستی کے حمایتیوں اور مخالفین میں باقاعدہ لڑائی شروع ہوگئی ہے اور ایک ایسی ہی لڑائی بلکہ جنگ کا آغاز ہمارے ہاں بھی دو شخصیات کے بیانات کے بعد چھڑ چکی ہے۔ ہم کسی کے حق یا خلاف بات نہیں کررہے لیکن قارئین کی معلومات کے لئے اس جنگ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کچھ یوں اظہار کیا،
مزید پڑھیے: کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیموں کے درمیان تصادم، 20 افراد ہلاک

”امریکا میں ہم جنس شادیوں کے قانون پر جشن؟ میں بہت معذرت خواہ ہوں لیکن مجھے ایک ایسے پرجشن سے مایوسی ہوئی جو کہ جانوروں میں بھی taboo ہے۔ اگر آپ ہم جنس پرست ہیں تو میں آپ سے نفرت نہیں کروں گا۔ لیکن یقیناً میں اس پر جشن نہیں مناﺅں گا۔ ”عالمی محبت“ کی آڑ میں ہم جنس پرستی کی توجیحات دینا بند کردیں۔ اور پلیز ہماری دنیا اور ہمارے اپنے ملک میں ابنارمل اور غیر فطری کو نارمل اور فطری بنانے کی کوشش کرنے سے بڑے مسائل موجود ہیں۔“
حمزہ علی عباسی کا بیان سامنے آتے ہی ان کے مخالف رائے رکھنے والے بھی میدان میں آگئے جن میں سے نمایاں ترین اہمیت پاکستان تحریک انصاف کی نمائندہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر مزاری کی صاحبزادی کی رائے نے اختیار کرلی۔ انہوں نے ٹویٹر پر یکے بعد دیگرے ٹویٹس میں اپنی رائے کچھ یوں ظاہر کی۔
مزید پڑھیے: عامر خان کو ضمانت راس نہ آئی

٭ سپریم کورٹ کے شادی مساوات کے حق میں فیصلے پر جشن کی تصاویر۔ بہت اچھا، امریکا!
٭ کسی سے محبت کرنے والے کو کسی سے شادی کا حق ملنے سے آپ کی زندگی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اپنی نفرت کو اپنے تک رکھیں۔
٭ شدت پسند شادی مساوات سے اظہار نفرت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ”آپ پیدا ہوئے کیوںکہ آپ کے والدین straight تھے“ دماغ گھوم جاتا ہے اس طرح کے لوگ اکیسویں صدی میں کیسے موجود ہیں۔
٭ کوئی بھی مذہب آپ کو اپنی ذاتی ترجیحات کی بناءپر کسی مخصوص طبقے کے خلاف امتیاز یا زہر پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا۔
٭ میں نے ابھی حمزہ علی عباسی کو نفرت انگیز باتیں کرنے پر رپورٹ کیا ہے۔ پلیز آپ بھی ایسا کریں۔ اگر آپ نے اس کی لکھی غلاظت نہیں پڑھی تو۔ایمان مزاری کے ہم جنس پرستی کے حق میں بیانات پر پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد افسوس اور حیرت کا اظہار کررہی ہے
مزید پڑھیے:مصرمیں لگادنیاکاسب سے بڑاافطاردسترخوان
اور فیس بک و ٹویٹر انتظامیہ کو ایمان مزاری پر پابندی عائد کرنے کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں بھیجی جارہی ہیں۔
شیریں مزاری کی بیٹی نے یہ بھی کہا کہ کوئی مذہب ہم جنس پرستوں کے خلاف زہر اگلنے کی تعلیم نہیں دیتا۔لیکن شاید انہیں یہ علم نہیں کہ قرآن واحادیث میں اس بارے میں واضح احکامات موجود ہیں اور اس کی سختی سے ممانعت بھی کی گئی ہے۔
معاملہ یہاں ختم نہ ہوا بلکہ شیریں مزاری بھی اپنی بیٹی کی دفاع میں آگے آگئیں اور انہوں نے بھی یہ ٹویٹ کی کہ میں نے حمزہ علی کا اکاﺅنٹ رپورٹ کیا ہے کہ اسے بلاک کردیا جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…