لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اورطوفان کے بعدموسم خوش گوار ہے۔سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران کراچی سمیت دیگرعلاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دو روز سے پڑنے والی شدید گرمی کا زور اس وقت ٹوٹ گیا جب کئی شہروں میں بادل برسے ، اور آندھی چلنے لگی۔ دونوں صوبوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔پنجاب میں مظفر گڑھ میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہے۔سیالکوٹ اور گجرات میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور گجرات میں گردآلود طوفان سے درخت اْکھڑگئے۔رحیم یارخان کیعلاقے رکن پور میں تیز آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے3بچے زخمی ہوگئے۔ملتان میں تیز آندھی کے بعد بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے اورمختلف مقامات پرسائن بورڈ زگرگئے۔ گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں ، پشاور سمیت خیپر پختونخوا کے کچھ شہروں فاٹا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں بھی جنوب مغر ب سے چلنے والی ہواو?ں سے موسم بہتر ہوگیا ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے اور موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔