جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا ہے،جڑواں شہروں کیلئے شروع کیا جائے والا میٹرو بس منصوبہ تھوڑی سی بارش کے بعد چند گھنٹوں کیلئے بند ہوگیا،24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ہوگئے،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے شروع کیا جانے والا منصوبہ میٹرو بس سروس ناقص منصوبہ بندی اورمؤثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے،چند روز قبل جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد میٹرو کے24میں سے چودہ اسٹیشن ایسے تھے کہ جنکے داخلی اور خارجی راستوں کی عام اور الیکٹرک سیڑھیوں پر پانی چڑھ جانے کے باعث مسافر میٹرو اسٹیشن میں کئی گھنٹے داخل نہ ہوسکے جبکہ اسی طرح ان اسٹیشنوں پر بنے ہوئے بیت الخلاء میں پہلے دن سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسکے بعد اب ان بیت الخلاء سے سیکورٹی نہ ہونے کے باعث نلکے اور پانی کے پائپ بھی چوری ہوگئے ہیں۔ان اسٹیشنوں پر آن لائن سے مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت دہشتگردی کی بڑی واردات ہوسکتی ہے،پچاس ارب روپے کے ٹیکسوں کی رقم سے تیار ہونے والا اور ماہانہ پانچ کروڑ روپے کے خسارے سے چلنے والی میٹرو بس کے افتتاح کے صرف ایک ماہ بعد ہی کئی بسوں میں مکینیکل مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ روٹ پر چلنے والی68میٹرو بسوں میں سے تیرہ بسیں ڈپو میں ہی کھڑی ہیں جو کہ فنی خرابی کے باعث روٹ پر نہیں چل رہی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…