جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی ایم کیوایم کومالی مدد ،سابق میجر جنرل(ر) اطہر عباس کاموقف سامنے آگیا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارت کی جانب سے ایم کیوایم کی مالی مدد کے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، بی بی سی کو رپورٹ سے متعلق ثبوت دینا چاہیے، ایم کیوایم کے پاس بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اس کے رہنما محمد انور اور طارق میر اپنے اعترافی بیانات کی تردید کریں ، کراچی آپریشن میں مشکلات آتی رہیں گی۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بی بی سی کی رپورٹ کے معاملے کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس میں انتہائی سنجیدہ الزامات لگائے گئے ہیں اور خاص کر اس میں براہ راست بیان دینے والوں کا حوالہ دیا گیا ہے اور بھارت سے پیسے لینے والوں کا بیان موجود ہے، پاکستان کا کیس اس وقت مضبوط ہو گا جب برطانیہ پاکستان کو ریکارڈ بیانات دے گا اور حکومت کو اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ محمد انور اور طارق میر میڈیا پر آ کر اپنے بیانات کی تردید کریں اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ایم کیو ایم کا کیس بہت کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں اگر سیاسی جماعتیں محاز آرائی کرتی رہیں تو اس میں مشکلات آتی رہیں گی، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ آپریشن کو کامیاب بنانے کےلئے اس میں ملوث لوگوں سے لاتعلقی کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…