لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر تحریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنے ماتحت ادارے سپیشل برانچ کی مرتب کردہ رپورٹ پر عوامی تحریک کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر تحریب کاری کا خدشہ ہے ۔طاہر القادری کو جلوس کی صورت میں سفر کی اجازت نہ دی جائے اور ائیرپورٹ سے ادارہ منہاج القرآن تک دوران سفر بلٹ پروف گاڑی استعمال کی جائے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔