بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کے ڈی اے کے گرفتارافسرعاطف کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار ہونے والے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد نے دوران تفتیش تہلکہ خیزانکشافات کئے ہیں ۔ ملزم نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ کورنگی چکرا گوٹھ میں واقع ذوالفقار علی بھٹو لاء کالج کی زمین کی چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔ اس نے لاء یونیورسٹی پر ہونے والی پلاٹنگ کی اصل فائلیں لینڈ مافیا گروپ کے سرفراز مرچنٹ کو بنا کر دیں۔ قبضے کے پلاٹوں کو فروخت کرکے رقم کا بڑا حصہ دبئی اور لندن منتقل کیا گیا۔ دبئی میں رقم اعلیٰ سیاسی شخصیت کو بھیجی جاتی تھی۔ رقم کی منتقلی کا کام اس کا بھائی اسرار کرتا تھا۔ ملزم کے انکشافات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عاطف کے بھائی اسرار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کے انکشافات کی روشنی میں کورنگی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے دیگرافسران وملازمین کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن یا کسی بھی جرم میں ملوث کوئی بھی شخص ملک سے فرار ہوا تو اسے تحقیقات کے لئے پاکستان واپس لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…