جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں جمہوریت کیسے ناچتی ہے ،شیخ رشید نے بتادیا

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان میں جمہوریت کیسے ناچتی ہے ،شیخ رشید نے بتادیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کیخلاف ہوں اور نہ ہی جوڈیشل کمیشن سے مطمئن ہوں۔ فوج ملک کی چوکیدار ہوتی ہے قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگے ہیں اسے اپنی صفائی میں باہر نکلنا چائیے۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت پیسوں کی پازیب پہنے ناچتی ہے۔ قوم کی بدقسمتی ہے ایسا حکمران نصیب ہوا ہے ایک ہزار لوگوں کے کراچی میں ہلاک ہونے پر نواز شریف وہاں نہیں پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے وہ گھر سے نکلے اور خود کراچی جا کر بیٹھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے مگر آصف زرداری کی ہمت نہیں ہوئی خود پہنچے بلکہ بیٹے کو وہاں بھیج دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جہاں بھی بھاگیں ان کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو نمبر کی اپوزیشن اسمبلیوں میں بیٹھی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کرپٹ لوگوں کا احتساب کرے اور جو لوگ فوج میں بھی کرپشن میں ملوث ہیں ان کو بھی آڑے ہاتھوں لے۔ بجلی بحران پر شیخ رشید نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو نااہل وزیر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم ان دونوں وزیروں کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے اتحادی ہیں مگر صرف وہ ہی ہیں جو سب پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…