بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ، شہبازشریف

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈ کیریئر سفارت کاروں کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دوطرفہ امور، خطے کی صورت حال اور چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات پیار اور بھائی چارے کے بندھن میں پروئے ہوئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چین کےصدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چینی صدرکے دورے میں 46 ارب ڈالرکےاقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس پیکیج سے 33 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے جس سے ملک میں ناصرف ترقی اورخوش حالی آئے گی بلکہ ملک معاشی طور پرمضبوط بھی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…