کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں ریسکیو 1122 ،شرجیل میمن نے عوام کوماموں بنادیاہیٹ اسٹروک کے باعث شہرقائد میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے لیکن صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزیربلدیات شرجیل میمن نے ریسکیو کے لئے 1122 پرکال کرنے کی تجویز دی ہے لیکن کراچی میں یہ سروس ہی فعال نہیں۔عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ریسکیو 1122 مکمل طور پرفعال ہے اوراس کاعملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پرہوتا ہے اس لئے عوام مدد کے لئے ریسکیو 1122 پر کال کریں لیکن جب وزیرموصوف کی جانب سے بتائی گئی ہیلپ لائن پر کال کی گئی تو مذکورہ نمبر ہی بند ہے یہی نہیں کراچی میں کبھی فعال رہنے والی ریسکیو سروس 1122 کی گاڑیاں اب کچرے کا ڈھیربن چکی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں