اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں اپنی ہی جماعت سے مطالبہ کردیا.عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے معلومات تک رسائی کے قانون میں متنازع ترمیم کی منسوخی کامطالبہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے معلومات تک رسائی کے قانون(آر ٹی آئی ایکٹ) میں متنازع ترمیم کی منظوری نہیں دی گئی، تاہم اس اقدام کا آغاز کرنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اب اس ایکٹ میں ترمیم کیلئےجوازپیش نہیں کر پارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ کو آر ٹی آئی ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کیلئے اس قانون میں ترمیم کی کوشش کرنےوالے اسد قیصر ہی تھے ، اور اگر پارٹی قیادت کی جانب سے اس معاملے میں دخل اندازی نہیں کی جاتی تو انہی کو سب سے زیادہ اس سے فائدہ پہنچتا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں