جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

معیشت صرف مشینوں یا انفراسٹرکچر سے پروان نہیں چڑھ سکتی، پرویز رشید

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں اس کی معیشت صرف مشینوں یا انفراسٹرکچر سے پروان نہیں چڑھ سکتی بلکہ معیشت کے فروغ میں ہیومن ریسورس اہم کردار ادا کرتی ہے،مےڈےا اےڈووکےسی سنٹر کی طرف سے نوجوانوں کی تربےت نہ صرف نوجوانوں بلکہ ملک کی خوشحالی میں حصہ ڈالے گی۔ وہ ہفتہ کے روز رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کے زیر اہتمام الیکٹرانک جرنلزم کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر لاہور میں امریکی قونصل جنرل زرےچے وی ہارکن رائےڈر ¾ میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کے چیئرمین سکندر حمید لودھی‘ ایل سی سی آئی کے صدر اعجاز اے ممتاز‘ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ‘ ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب‘ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک‘ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں ہیومن ریسورس اچھی نہ ہو تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے لہٰذا ہیومن ریسورس کو بہتر بنانے کیلئے اسکی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو جرمنی ایک تباہ شدہ ملک تھا اس کا تمام انفراسٹرکچر ختم ہو چکا تھا لیکن 65 سالوں میں وہ ملک دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو گیا اور وہ اس وجہ سے ہوا کہ اس کے پاس وہ قوم موجود تھی جس کے پاس تعلےم اور تربیت زیادہ تھی جس کی بنیاد پر انہوں نے اپنے ملک کو مستحکم کرلیا اور آج جرمنی کا شمار دنیا کی بڑی معیشت اور کامیاب ملکوں میں ہوتا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں بھی بطور پاکستانی 65 سال ملے گو ہماری معیشت زیادہ تباہ حال نہیں تھی لیکن ہم نوزائیدہ ملک ضرور تھے تاہم اگر ہم شروع سے عوام کو تعلیم و تربیت فراہم کرتے تو آج ہم پاکستان میں دستیاب وسائل سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلہ میں بھرپور توجہ دے رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب بھی تعلیم و تربیت پر بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کی نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے کاوش کو سراہا اور کہا کہ یقینا یہ تربیت مستقبل میں نہ صرف نوجوانوں کیلئے بلکہ ملک کےلئے خوشحالی میں بھی بڑا حصہ ڈالے گی تعلیم و تربیت کا سفر اگر اسی طرح جاری رہا تو نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے گا۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی اور میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک اچھے بلکہ نیک کام کی ابتداءپسماندہ علاقوں سے کی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کیلئے کردار ادا کیا تاکہ وہ نہ صرف بہتر روزگار حاصل کرسکیں بلکہ بہتر روزگار کے حامل افراد اپنی کارکردگی کو بہتر کرسکیں۔ انہوں نے اس تربیت کو نوجوانوں کی خدمت قرار دےتے ہوئے کہا کہ ہیومن ریسورس کا کردار اسی طرح اہم ہے جس طرح ایک فیکٹری میں اچھی مشینری لگ بھی جائے لیکن اس میں سٹاف یا ہیومن ریسورس اچھی نہ ہو تو اس اچھی مشینری کا کوئی فائدہ نہیں ہوتاکیونکہ اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے اچھی ہیومن ریسورس کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل زرےچے وی ہارکن رائےڈر نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ایڈوکیسی سنٹر کے زیر اہتمام تربیت کے انعقاد کو سراہا اور اسے بہتر سمت ڈویلپمنٹ قرار دیا۔ تقریب سے ایل سی سی آئی کے صدر اعجاز اے ممتاز‘ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک‘ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ‘ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…