کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ہزارہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر ، گوجرانولہ اور لاہور ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت، دالبندین اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔