اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ کے پاس الزام غلط ثابت کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے مگر وہ ہے کیا؟،عمران خان نے مشکل آسان کرتے کرتے مزید مشکل پیداکردی-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بی بی سی کی رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، وہ یہ کہ متحدہ برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف مقدمہ کرے۔اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ مختلف بیانات پر ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور میڈیا کے کئی اینکرز کے خلاف قانونی دعوے دائر کر رکھے ہیں، انہیں چاہیے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں لگائے گئے ملک سے غداری کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لیے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف بھی مقدمہ کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی رپورٹ کے بعد یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سب کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ تو ملوث نہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔