لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی جل مر رہا ہے اور قیادت چوہوں کی طرح بھاگ گئی ہے ،نواز شریف فوری طور پر خود کراچی کا دورہ کریں اور وہاں پر کیمپ لگا کر بیٹھیں ،سندھ کے بہت سے اداروں کے سربراہوں کی طرح آصف زرداری اور فریال تالپور بھی اپنے فرنٹ مینوں کو زبردستی ساتھ ڈال کر لے گئے ہیں لیکن آصف زرداری کے گر د گھیرا تنگ ہو رہا ہے ،اگر گینگ آف فائیو سے نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک سے بھاگنے والے جہازوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں اور وہ سوچ رہے ہیں کہ انہیں پڑوسی ممالک میں پناہ مل جائے لیکن ان کے خلاف چارج شیٹ مکمل ہے۔ پاک چین اکنامک کوریڈور کے آغاز اور اختتام کے روٹس پر بحران پیدا کئے جارہے ہیں اور کراچی میں سول وار بھی شروع ہو سکتی ہے ۔ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے تمام منصوبے فراڈ ہیں ۔ ایل این جی کے لئے قطر حکومت کی بجائے پرائیویٹ اداروں سے کیوں معاہدہ کیا گیا ،اگر نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں تو ایل این جی کے طے پانے والے ریٹس کی دستاویز ات قوم کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کا پیغام ہے کہ ترکی کی خاتون اول نے سیلاب سے متاثرہ بیٹیوں کی امداد کے لئے ہار دیا لیکن ہم وہ ہار اپنی بیویوں کے گلے میں پہنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ہی جماعت ہے ،آصف علی زرداری اور نواز شریف میں بھی کوئی فرق نہیں۔ آصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان کے بعد نواز شریف نے اپنے ایک بڑے وزیر کو بھیجا اور کہا کہ حالات خراب ہیں اور میرے اوپر دباﺅ ہے میں افطار ڈنر پر نہیں آسکتا بعد میں آﺅں گا۔ آصف زرداری نے سیاسی رہنماﺅں کو افطار ڈنر پر بلا کر یہ سمجھ لیا تھا کہ شاید دھرنے کی طرح سارے اس کے ساتھ بھی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار شماریات میں بھی رگنگ کے ماہر ہیں ۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ 2018ءمیں بجلی دیں گے لیکن میں کہتا ہوں کہ اس وقت تک ہوگے توبجلی دو گے۔بجلی کے پیداواری یونٹس پر اتنی رقم خرچ نہیں کی جارہی جتنی اپنی تشہیر پر اڑائے جارہے ہیں ۔ مطالبہ ہے کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے اور ترقیاتی بجٹ سمیت دیگر سیکٹرز سے بجٹ اس طرف منتقل کیا جائے۔خواجہ آصف اور عابد شیر علی نا اہل ہیں اگر یہ استعفیٰ نہیں دیتے تو جنہوں نے انہیں وزیر رکھا ہے وہ استعفیٰ دے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگے ہیں اسے اپنی صفائی کے لئے باہر نکلنا چاہیے ۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر خواجہ آصف کہہ رہے ہیں کہ قیادت کے بغیر ایم کیو ایم ہو سکتی ہے اگر مائنس الطاف ایم کیوایم ہو سکتی ہے تو پھر کل مائنس نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی بات بھی کی جا سکتی ہے۔ نواز شریف اس معاملے میں فرنٹ فٹ پر آئیں ، سجنوں کے نام چٹھی سے کچھ نہیں ہوگا ۔آصف علی زرداری پر بھی سنگین الزامات لگنے جارہے ہیں ، وہ چاہے امریکہ سمیت کہیں چلے جائیں انہیں جیل جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کی وجہ سے دو شہر کوئٹہ اور کراچی خلفشار کے ایجنڈے پر ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اب ’ ’ را“ کو پرچون کی دکا ن بنا لیا گیا ہے ، رحمان ملک کہتا ہے کہ ” را“ نے اطلاع دی ہے کہ بلاول کی جان کو خطر ہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اور یہ بین الاقوامی سیاست کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے اور اگر فوج کے ایکس سروس مین میں سے بھی کسی کے ہاتھ دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں تو اسے بھی بے نقاب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کا نہیں مفادات کا دیوتا ہے جو بینظیر بھٹو کو بھینٹ چڑھا سکتا ہے وہ کسی کو بھی بھینٹ چڑھا سکتا ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ بینظیر کا بلاول بنا تو چل سکتا ہے اگر آصف زرداری کا بلاول بنا تو اس کی ٹکٹ کٹ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے عمران خان مطمئن ہیں لیکن میں مطمئن نہیں ۔ملک میں الیکشن اور سلیکشن دونوں کا موسم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈالروں کے کھپیے ہیں ، یہاں پر جمہوریت پیسوں کی پازیب پہن کر ناچتی ہے ۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب آسام بھی ہمارے رینج میں آگیا ہے ۔ انہوں نے مارشل لاءکے آنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مارشل لاءٹریفک کی بتی دیکھ کر نہیں رکتا لیکن میں کہتا ہوں کہ فوج کو مکان کا چوکیدار رہنا چاہیے قبضہ نہیں کرنا چاہیے
زرداری کی قیادت میں چوربھاگ گئے ،شیخ رشید کے سنگین الزامات
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیالکوٹ میں گاڑی سے لڑکی اور لڑکے کی برہنہ لاشیں ملنے کا معمہ حل، افسوسناک ...
-
’’پاک، بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو‘‘3 سال پہلے کی ہوئی ...
-
نواز شریف کو مزید شرمندہ نہ کیا جائے، اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ...
-
ٹیکسی ڈرائیور کی50 خواتین کے ساتھ زیادتی ،3ہزار ویڈیوز، تصاویر برآمد
-
عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان
-
چین نے پاکستان کو J35A طیاروں کی فراہمی تیز کردی، 50 فیصد رعایت کی پیشکش
-
رافیل گرنے کا رنج، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز
-
اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ ...
-
سرکاری ملازمین ہو جائیں تیار،اہم خبر آ گئی
-
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، وارننگ جاری
-
سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے کو پھانسی کا حکم
-
ٹیکسز کی بلند ترین شرح، کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیالکوٹ میں گاڑی سے لڑکی اور لڑکے کی برہنہ لاشیں ملنے کا معمہ حل، افسوسناک انکشاف
-
’’پاک، بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو‘‘3 سال پہلے کی ہوئی پیش گوئی جو پوری ہو گئی
-
نواز شریف کو مزید شرمندہ نہ کیا جائے، اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں،فیصل واوڈا
-
ٹیکسی ڈرائیور کی50 خواتین کے ساتھ زیادتی ،3ہزار ویڈیوز، تصاویر برآمد
-
عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان
-
چین نے پاکستان کو J35A طیاروں کی فراہمی تیز کردی، 50 فیصد رعایت کی پیشکش
-
رافیل گرنے کا رنج، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز
-
اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا
-
سرکاری ملازمین ہو جائیں تیار،اہم خبر آ گئی
-
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، وارننگ جاری
-
سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے کو پھانسی کا حکم
-
ٹیکسز کی بلند ترین شرح، کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف
-
پاک جاپان بزنس کونسل کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان
-
قطری امیر کی اہلیہ اور ٹرمپ کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل
کالم
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…