پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں قانون کے رکھوالے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے . خیبرپختونخوا پولیس بجلی چوری کرنے کے ساتھ ساتھ پیسکو کی نادہندہ ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں پولیس کا تعاون حاصل ہے اس لیے پولیس پر سختی نہیں کی جا سکتی۔پیسکو ذرائع کے مطابق پشاور کے 10 تھانوں میں چوری کی بجلی استعمال کی جاتی ہے خیبرپختونخوا پولیس واپڈا کی ساٹھ 60 ملین کی نادہندہ ہے . صرف پشاور پولیس کے ذمہ ہی 24 ملین روپے واجب الادا ہیں .واجبات کی ادائیگی کیلئے پیسکو حکام متعدد بار محکمہ پولیس کو خط لکھ چکے ہیں تاہم اس کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔