جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما قتل

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں ن لیگ کے لیبر ونگ کے نائب صدر نظام الدین بھٹو کو ریلوے گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیاانھیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے (ن )لیگ رہنما کی ہلاکت کی اطلاع کے بعد پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔اس موقع پرن لیگ کے کارکنوں نے نظام الدین بھٹو کی ہلاکت کی مزمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مسلم لیگ ن کے رہنما نظام الدین بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ایک ای میل پیغام کے ذریعے بلوچستان میں نواز لیگ کے لیبر رہنما کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ 26 جون کو ڈیرہ مراد جمالی میں پھاٹک کے قریب تحریک طالبان پاکستان کے شارپ شوٹر نے ن لیگ کے لیبر ونگ کے نائب صدر نظام الدین کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا اور مخصوص انداز میں غائب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…