جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ایک خاندان،ایک پارٹی،فیصلے الگ

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی میںالگ الگ فیصلے سامنے آنے لگے ،فریال تالپوروزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کوساتھ لے گئی،بلاول زرداری نے واپس طلب کرلیا،سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر ہفتہ کو واپس وطن پہنچ گئے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال گزشتہ ہفتہ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے ہمراہ دبئی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے ۔دبئی پہنچ کر انہوںنے دس دن کی چھٹی کی درخواست وزیراعلیٰ سندھ کے نام لکھی تھی ،جسے وزیراعلیٰ نے منظور کرلیا تھا ۔تاہم گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واپس آتے ہی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی چھٹیاں منسوخ کرکے وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی تھی ،جس پر عمل کرتے ہوئے سہیل انور سیال ہفتہ کی سہہ پہر وطن واپس پہنچ گئے ۔کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ داخلہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…