جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم کیوایم پرالزامات,جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ،عابدشیرعلی

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف الزامات کے شواہد کے لئے وزارت داخلہ نے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے اور اس معاملے پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اورایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، وزیرداخلہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، وزارت داخلہ نے تحقیقات کے لئے برطانیہ کو بھی خط لکھ دیا ہے، ہم معاملے پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دیں گے، ایم کیو ایم کو بھی اپنی صفائی پیش کرنا ہو گی، ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں اور وہاں پر امن کی فضا قائم ہو رہی ہے، ہم وہاں پر ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے۔بجلی کی صورت حال پر عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کی طلب میں 1700 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود اس کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب شہروں میں90 اور دیہی علاقوں 85 فیصد بجلی فراہم کررہے ہیں۔ بجلی چوری کرنے والوں کی لوڈشیڈنگ میں بھی چند گھنٹے کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی سے اموات پر افسوس ہے، اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوگی تو پتا لگ جائے گا کہ قصور وار کون تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…