اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کوپاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور ازسر نو حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کی استدعا کی ہے ،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اپنی مرضی سے نئی حلقہ بندیاں کرنا چاہتی ہے جو آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے ،درخواست میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو بھی الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دی جائے اور ازسر نو حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے۔