جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

افتخار چوہدری کے عمران کیخلاف ہرجانہ کیس میں فیصلہ محفوظ

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق چیف جسٹس کی جانب سے عمران خان کیخلاف 30ارب روپے ہرجانہ کیس میں مقدمے کی سماعت روکنے یا نہ روکنے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی تو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے شیخ احسن الدین عدالت کے روبرو پیش ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر انہوں نے جرمانہ عائد کئے جانے کے عدالتی حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے لہذا عدالت ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلہ آنے تک مقدمہ کی سماعت روک دے جس پر شیخ احسن الدین نے شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فریق مخالف عدالت کو مسلسل گمراہ کررہے ہیں انہوں نے جو درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی اس کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فریق مخالف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ابھی تک خود پر عائد جرمانہ بھی عدالت میں جمع نہیں کروایا بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت روکنے یا نہ روکنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…