جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

وہ کیا وجوہات تھیں جن کی وجہ سے بلاول بھٹو وطن واپسی پر مجبور ہوگئے

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) میڈیا پر تنقید اور پارٹی کی جانب سے مایوسی کے اظہار نے بلاول بھٹو کو وطن واپسی پر مجبور کر دیا‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والد آصف زرداری کو دبئی پہنچانے کے بعد رحمن ملک کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر تنقید اور پارٹی کی جانب سے مایوسی کے اظہار کے بعد بلاول بھٹو زرداری رحمان ملک کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا کوئی پتا نہیں کب لوٹیں گے۔دو روز قبل آصف علی زرداری اور بلاول دبئی گئے تھے۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ صرف بلاول دبئی جارہے ہیں تاہم رات گئے اچانک ان کے ساتھ جانے والی شخصیت آصف علی زرداری تھے جو آج کل پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی کرپشن کے باعث فورسز کی ہٹ لسٹ پر نظر آرہے تھے۔ ان سے دو روز قبل آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی اچانک دبئی نکل گئی تھیں۔ واضح رہے کہ آج کل آصف زرداری، فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کےخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی کرپشن پر گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف آصف زردری کی تنقید کی بڑی وجہ بھی کرپشن کو بے نقاب کرنا تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…