کراچی (نیوزڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کا غیر قانونی دھندا متعارف کرانیوالوں کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے بدنام زمانہ فرنٹ مین وسیم بیٹر نے ایرانی ڈیزل اورپیٹرول کا غیرقانونی دھندا سندھ بھرمیں متعارف کرایااوراعلی پولیس افسران اس کی سرپرستی کرتے رہے،اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی فیاض لغاری نے وسیم بیٹرکی بھرپورمعاونت کی،جبکہ ایس ایس پی راﺅانواراورڈی آئی جی سائیں رکھیومیرانی نے بھی بہتے تیل میں خوب ہاتھ دھوئے۔ذرائع کاکہناہے کہ وسیم بیٹراسمگلنگ کے تیل سے حاصل اربوں روپے کی رقم اعلی افسران اورسیاستدانوں تک پہنچاتا تھا، انسپکٹر عامر گل نے اسمگنگ کا کاروبارسندھ بھرمیں پھیلایااورپوسٹنگ نہیں لی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں،ملوث پولیس افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔