کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے طالبان میدان میںآگئے،کالعدم تحریکِ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگر کراچی میں کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش پرقابونہیں پایا تو کے الیکٹرک کو نشانہ بنایا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے کراچی میں گرمی کی شدت سے معصوم افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے سبب احتجاج جاری ہے اورکے الیکٹرک کی جانب سے تکنیکی خرابی اور طلب میں اضافہ جیسے معمول کے بہانے تراشے جارہے ہیں۔خراسانی کا گروہ ملک میں اپنی نوعیت کا سخت گیر اسلام نافذ کرنے اوراقتدارپرقابض ہونے کے لئے حکومت سے برسرِ پیکار ہے۔