جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

”ہار “مان لی ”ہار “ دیدیا مگر پھر بھی ”ہار“گلے پڑ گیا

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ”ہار “مان لی ”ہار “ دیدیا مگر پھر بھی ”ہار“گلے پڑ گیا،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہار ملنے سے تحقیقات ختم نہیں ہوئیں اس بات کی بھی تحقیقات ہوں گی،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دیا گیا ہار نادرا کے حوالے کر دیا ۔ نادرا کے ڈائریکٹر لاجسٹک میجر ریٹائرڈ عامر نے ہار وصول کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ ہار لے کر توشہ خانہ گیا تاہم توشہ خانے نے ہار لینے سے انکار کر دیا۔ توشہ خانے کے حکام نے کہا کہ ہم اس طرح ہار نہیں لے سکتے ۔ ہار وزیر اعظم آفس یا دفتر خارجہ جمع کرائیں ۔ اعتزاز نیازی ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچے تو دفتر خارجہ نے بھی ہار لینے سے انکار کر دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق جب تک ان کو اوپر سے ہدایت نہیں ملتیں وہ ہار نہیں لے سکتے ۔اعتزاز نیازی نے کہا کہ اگر ہار نادرا نے بھی نہ لیا تو پھر مشاورت کریں گے کہ ہار کا کیا کرنا ہے۔ طویل کوششوں کے بعد نادرا کے ڈائریکٹر لاجسٹک میجر عامر نے ہار وصول کیا۔ یوسف رضا گیلانی کے نمائندے اعتزاز نیازی نے کہا کہ ہار جمع کرانے کی رسید بھی لے لی ہے ۔ میجر ریٹائرڈ عامر نے اعتزاز نیازی سے ہار لے کر میڈیا کو بھی دکھایا۔ دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہار ملنے سے تحقیقات ختم نہیں ہوئیں اس بات کی بھی تحقیقات ہوں گی کہ نادرا ہار خریدنے کا مجاز تھا بھی یا نہیں اور ہار کی اصل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا اور کیا نادرا کو قیمت کے تعین کا اختیار تھا یا نہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…