جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں ، ڈاکٹر تنویر زمانی آخر بول ہی پڑیں

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی یونائیڈڈ اسٹیٹ آف امریکا کی صدر ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ میں کسی کی جوا دہ نہیں کہ آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں ، میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں ، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں اور میں پاکستان آگئی ہوں اور ان کی ورک کروں گی، وہ ایک دو ہفتوں میں ملک واپس آجائیں گے، پیپلز پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں یہ ہی وجہ ہے کہ میں بیس سال بعد پاکستان آئی ہوں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر تنویر زمانی کا مزیدکہنا تھا کہ لاڑکانہ آ کر بہت زیادہ خوش ہوں لیکن شہر کی حالت زار اور بجلی کا بحران دیکھ کر دکھ ہوا ہے ، کراچی میں گرمی کے باعث پندری سو سے زائد جان بحق ہونے والوں کی ذمہ دار نہ صرف سندھ حکومت بلکہ کے الیکٹرک اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر بھی ہیں اگر وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ مرنے والے گرمی کی وجہ سے مرے ہیں جس سے میرا کوئی تعلق نہیں تو وہ اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتے ، سندھ میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے چاہے اس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہی کیوں نہ ہوں ملک کا پیسہ ملک کے غریب عوام پر خرچ ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قابل تعریف کردار ادا کر رہے ہیں اور پاک فوج کا ضرب عضب کامیاب آپریشن ہے جس کے باعث ملک میں ہونے والے دھماکوں میں واضح کمی آئی ہے، لہذا انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے ،پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دیتی رہوں گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ، پنجاب کی بنسبت سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو کرنے کی ضرورت ہے ، جبکہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیکن شہر کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا ہے ، سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی آپ سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے کہ سوال کے جواب میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھ پر لوگ کیا الزامات عائد کر رہے ہیں ، آصف زرداری میرے شوہر ہیں یا نہیں میں کیوں بتاﺅں ، میںکسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میں آصف زرداری کی دل سے عزت کرتی ہوں اور بلاول بھٹو زرداری میری اولاد کی طرح ہے ، بعدازاں ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنے کو آرڈینیٹر فرحاد جاڑل، سپاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری زوہیب بٹ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی ، فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ،اس موقع پر انہوں نے شہیداءبھٹو کی قبر پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا کہ وہ پارٹی مینی فیسٹو پر عمل درآمد کریں گی جبکہ انہوں نے اپنے طور پر مینی فیسٹو میں نو کرپشن، میرٹ ، نو لینڈ مافیہ کا اضافہ بھی کیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…