لاہور(نیوزڈیسک)زید حامد کو کیوں گرفتار کیاگیا تھا اصل وجہ سامنے آگئی،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی بادشاہت کیخلاف بات کی تھی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زید حامد اپنی فیملی کے ساتھ نجی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی تجزیہ کار زید حامد کو دو ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھاکہ ان کی گرفتاری کس جرم یا الزام کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے زید حامد تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی حکومت نے زید حامد کی اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی ہے جو 30 جون کو دوبارہ ان سے ملاقات کر سکیں گی۔ واضع رہے کہ زید حامد بہت سے معاملات خصوصا پاکستانی نظام حکومت اور اس کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے سخت موقف رکھتے ہیں۔ گزشتہ سال زید حامد کے ایک اسٹنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ موصوف اپنے ایجنڈا کو ا?گے بڑھانے کیلئے شدت پسندی اور نفسیاتی حربے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔