اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزم خالد شمیم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی، قتل کیلئے لندن سے براہ راست ہدایات ملتی تھیں، حماد صدیقی کے کہنے پر محسن اور کاشف سے ملاقات کی۔ چمن سے گرفتار ہونے والے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم سے حساس اداروں نے تفتیش کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی ساری منصوبہ بندی لندن میں کی گئی اور اس کیلئے وہاں سے براہ رات ہدایات ملتی تھیں ، حماد صدیقی کے کہنے پر محسن اور کاشف سے ملاقات کی وہ مجھے روزانہ لندن سے کال کرتے تھے، قتل کے بعد محسن اور کاشف سے ملاقات کی وہ مجھے روزانہ لندن سے کال کرتے تھے، قتل کے بعد محسن اور کاشف سے ملنے سری لنکا بھی گیا، محسن جامعہ کراچی اسٹاف کالونی اور کاشف لانڈھی کا رہائشی تھا،اس نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد معظم علی کا بلیک بیری فون ضائع کر دیا گیا۔