کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف ایم کیو ایم دے نال متھا نہ لائیں، ایم کیو ایم پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایم کیو ایم توڑنے والے ختم ہو گئے لیکن ایم کیو ایم آج بھی قائم ہے، ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا اور ہمیں ہی را کا ایجنٹ بولا جا رہا ہے، جو ایجنٹ ہوتے ہیں ان کی ملک بھر میں جائیدادیں ہوتی ہیں، ہمیں بندوقوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، ہم ہر طرح کی لوڈشیڈنگ کرنا جانتے ہیں، ہم نے بھارت توڑ کر پاکستان بنوایا، ایم کیو ایم کو ختم کرنا پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ مجھے قتل کیا گیا تو ساتھی تحریک جاری رکھیں، چوہدری نثار اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کی بھی تفتیش کروائیں، جوڈیشل کمیشن بناکر وقاص شاہ قتل کیس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔ لال قلعہ گراﺅنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میری جدوجہد 37 سال سے جاری ہے، 37سال سے جاری تحریک کو توڑنے کیلئے 37ہزار بار سازشیں کی گئیں، ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سازشیں مجھے لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں، واحد راستہ یہ ہے کہ الطاف حسین کو راستے سے ہٹا دیا جائے، مجھے قتل کیا گیا تو ساتھی تحریک کو جاری رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ماو رائے عدالت قتل کیا گیا، ایم کیو ایم کے خلاف کئی آپریشن کئے گئے، چاروں طرف سے سازشوں کا جال بچھا دیا گیا ہے لیکن سازشوں کے باوجود نہ ایم کیو ایم کو توڑا جا سکا اور نہ ہی مجھے راستے سے ہٹایا جا سکا، کچھ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کارکن صبر و تحمل سے تحریک کے سلسلے کو جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر دفاع پاکستان کو دفع کرنے کیلئے تلا بیٹھا ہے، ہماری لوڈ شیڈنگ ہو نہ ہو وزیر دفاع تمہاری لوڈ شیڈنگ ہوگئی ہے، بی بی سی کا احترام کرتے ہیں مگر یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ اس پر چلنے والی خبریں درست ہیں یا نہیں، بی بی سی کا کہا اس طرح بیان کیا جا رہا ہے جیسے قران کی آیت ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ 5سال سے عمران فاروق کے قاتل نہیں ملے، پھر کہا گیا کہ عمران فاروق کے قاتل چمن بارڈر سے گرفتار ہوئے، کیا سارے قاتل ایم کیو ایم میں ہے؟۔ پوری کمنٹری سنانے کے لئے میرے پاس بہت فلمیں ہیں، اسحاق کا بیان ہے کہ انہوںنے منی لانڈنگ کی، انہوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کے لئے منی لانڈرنگ کی، غریب غدار اور سمگلنگ کرنے والے محب وطن ہیں، چودھری نثار تمہارا روزہ قبول ہو گا نہ نماز، تم جھوٹے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کیا سارے دہشت گرد اور قاتل ایم کیو ایم میں ہیں، بی بی سی کے اینکر پرسن نے کہا کہ پاکستانی ذرائع سے خبر ملی، چودھری نثار بتائیں کہ خبر دینے والی اتھارٹی کون سی ہے، میرے وکلا بی بی سی کی ڈاکومینٹری کا مطالعہ کر رہے ہیں، برطانوی ، امریکی میڈیا نے کہا تھا عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں لیکن انکی یہ خبر بھی تو جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔ مزید برآں الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریبوں اور متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلنے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاہے ظلم و جبر کا کیسا ہی ہتھکنڈہ کیوں نہ اختیار کیا جائے میں ظالم اور باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکاوں گا۔ انہوںنے یہ بات ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ نفرت اور تعصب نے ملک کو دو لخت کر دیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا اور آج بھی اسی طرح کا تعصب برتا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پیسے اور لوٹ مار کی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والا ہوتا تو آج میں ملک کا امیر ترین انسان ہوتا۔ میں ملک کا واحد رہنما ہوں جس کا نہ تو پورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھر ہے اور نہ ہی پوری دنیا میں کہیں کوئی جائیداد ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں سے کہا کہ یہ آزمائش کا وقت ہے، آپ چاہیں تو حالات کے جبر کے باعث میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ اس پر ارکان رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات کے ارکان نے الطاف حسین سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو بی بی سی کی ڈاکومنٹری کا پہلے سے علم تھا۔ خواجہ آصف نے رشید گوڈیل کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ تمہارے خلاف بڑی لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے۔ بی بی سی کی ڈاکومنٹری کے بعد میڈیا نے قوم کو بھڑکایا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات عائد کئے گئے، جو جھوٹے نکلے، ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن تحریک جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ بی بی سی کا احترام کرتے ہیں، لیکن بی بی سی میں جو بتایا جا رہا ہے اس کو سمجھنے کے لئے عقل استعمال کی جائے۔
الطاف حسین کی دھمکیاں،اسحاق ڈارپر سنگین الزام
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں امریکی ماڈل نافذ کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن بھی ...
-
سانپ کو ریسکیو کرکے گلے میں لٹکانے والا شہری ڈسنے سے ہلاک
-
ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر کپتان نکلا
-
15 سالہ لڑکی اپنی حاضر دماغی کے ذریعے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی
-
حمیرا نے آخری مرتبہ کال پر والدہ کو رو رو کر کیا بتایا تھا؟ اداکارہ ...
-
پرانی دشمنی پر3سگے بھائیوں سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا
-
تھائی لینڈ ،بدھ راہبوں سے جنسی تعلق اور بلیک میلنگ پر خاتون گرفتار،نازیبا ویڈیوز برآمد
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری
-
چکوال میں کلاؤڈ برسٹ، 423 ملی میٹر بارش، ڈیم ٹوٹ گیا
-
نوکری کیلئے بیرون ملک جانیوالوںکیلئے نئی شرط عائد
-
کے پی میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، لگژری گاڑیوں اورجائیدادوں کی تفصیلات ...
-
حمیرا اصغر کی موت کا افسوسناک واقعہ ،فنکاروں نے ادائیگیوں میں تاخیر کا منفرد حل ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں امریکی ماڈل نافذ کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن بھی جاری
-
سانپ کو ریسکیو کرکے گلے میں لٹکانے والا شہری ڈسنے سے ہلاک
-
ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر کپتان نکلا
-
15 سالہ لڑکی اپنی حاضر دماغی کے ذریعے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی
-
حمیرا نے آخری مرتبہ کال پر والدہ کو رو رو کر کیا بتایا تھا؟ اداکارہ کے والدین کا پہلا انٹرویو
-
پرانی دشمنی پر3سگے بھائیوں سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا
-
تھائی لینڈ ،بدھ راہبوں سے جنسی تعلق اور بلیک میلنگ پر خاتون گرفتار،نازیبا ویڈیوز برآمد
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری
-
چکوال میں کلاؤڈ برسٹ، 423 ملی میٹر بارش، ڈیم ٹوٹ گیا
-
نوکری کیلئے بیرون ملک جانیوالوںکیلئے نئی شرط عائد
-
کے پی میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، لگژری گاڑیوں اورجائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پ...
-
حمیرا اصغر کی موت کا افسوسناک واقعہ ،فنکاروں نے ادائیگیوں میں تاخیر کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا
-
عاطف اسلم ایک شو کے کتنے کروڑ چارج کرتے ہیں؟ سب سے مہنگےپاکستانی گلوکار بن گئے
-
راولپنڈی،پانچ بچوں کی ماں کے قتل کے الزام میں شوہر اور دو بیٹے گرفتار