محمود کوٹ (نیوزڈیسک)محمود کوٹ اور بڈھ کے رہائشیوں نے کہاہے کہ ترک وزیر اعظم کی اہلیہ کی جانب سے دیئے گئے ہارکا تعلق ان کے ساتھ ہے . یوسف رضا گیلانی کو ہار کی نیلامی کی رقم محمود کوٹ اور بڈھ کے علاقوں پر خرچ کر نی چاہیے تھی ۔یونین کونسل کے سابق ناظم نثار عالمانی نے بتایا کہ ترکی کی معزز شخصیت کے تمام وعدے پورے کردیے گئے تھے، لیکن ہم نے ہیروں کا ہار نہیں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اس ہار کی نیلامی کی رقم محمود کوٹ اور بڈھ کے علاقوں پر خرچ کرنی چاہیے تھی، اس لیے کہ اس ہار کے عطیہ کا اعلان محمود کوٹ میں کیا گیا تھا۔پیپلزپارٹی کے ایک زبردست حامی سکندر گیلانی نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے محمود کوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی بحالی کے لیے بھاری مقدار میں فنڈز خرچ کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے ریئل اسٹیٹ کے ٹائیکون ملک ریاض کو بے نظیر بستی کی تعمیر پر آمادہ کیا تھا یہ محمود کوٹ کے ایک نزدیکی قصبے سن وان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلئے ایک ماڈل ولیج تھا۔ وہ دیگر بہت سے دیگر عطیہ کنندگان کو بھی اس علاقے کی ترقی کے لیے محمود کوٹ لائے تھے۔سکندر گیلانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا ارادہ تھا کہ ہیروں کا وہ ہار ترکی کے صدر کی اہلیہ کو گزشتہ سال ان کے متوقع دورے کے موقع پر واپس کردیں گے۔ ترکی کے صدر کا دورہ آخری گھنٹوں میں ملتوی ہوگیا تھا۔ ترکی کے صدر نے مظفرآباد میں طیب اردوگان ہسپتال کا افتتاح کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گیلانی وزارتِ داخلہ کو دینے کے بجائے ہیروں کا وہ ہار ترکی کے سفارتخانے کو واپس کردیں