جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

اصل معاملہ کیا ہے،”بھائی“ نے بتادیا

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ غریبوں اورمتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے اورختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاہے ظلم وجبرکاکیساہی ہتھکنڈہ کیوں نہ اختیارکیاجائے میں ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاوں گا۔انہوںنے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیااورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح کی نفرت اورتعصب نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیاگیااورآج بھی اسی طرح کا تعصب برتاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والاہوتاتوآج میں ملک کاامیرترین انسان ہوتا۔میں ملک کاواحدرہنماہوں جس کانہ توپورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھرہے اورنہ ہی پوری دنیامیں کہیں کوئی جائیدادہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ میرے اجدادنے پاکستان بنانے کےلئے قربانیاں دیں اورمیری پوری جدوجہد پاکستان کی مضبوطی اورمہاجروں سمیت ملک کے تمام غریب ومحروم عوام کے حقوق کےلئے ہے ، ہماری جدوجہد کو کچلنے اورایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے تحریک کے جاری ہے بدترین مخالفین نے ایک جانب توایم کیوایم کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈے کئے ،دوسری جانب سرکاری سرپرستی میں مہاجر آبادیوں پر حملے کرکے ہمارا قتل عام کیاگیا، سانحہ علی گڑھ،پکاقلعہ اورسانحہ حیدرآبادجیسے بڑے سانحات کرائے گئے، 19جون1992ءکوڈاکوو ں، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے نام پرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیا گیا جو حکومتوںکی تبدیلی کے باوجود جاری رہا، جس کے دوران ہزاروں کارکنوںکوشہیدکیاگیا۔مختلف مخالف عناصرکی جانب سے مہاجروں کومغلظات دی گئیں اورایم کیوایم کوبدنام کرنے اور عوام کواس سے بدظن کرنے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف میڈیاپر زہریلی مہم چلائی گئی اور طرح طرح سے الزامات لگائے گئے ۔ الطا ف حسین نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم اور الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر چلائی جانے والی مہم کے باوجود عوام کوایم کیوایم سے دورنہیں کیا جاسکا تواب پھرمیڈیاکے بعض لوگوں اورپاکستان کی دولت لوٹنے والوں کوساتھ ملاکراس بات کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے سے ایم کیوایم کونقصان پہنچایاجائے کہ وہ دوبارہ کھڑی نہ ہوسکے ۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے کہاکہ ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیںلیکن میرافیصلہ ہے کہ میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوںگا، چاہے میری جان چلی جائے لیکن میں کسی بھی قیمت پر باطل قوتوں کے آگے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے ذمہ داروں سے کہاکہ یہ آزمائش کاوقت ہے ، آپ چاہیںتوحالات کے جبرکے باعث میراساتھ چھوڑدیں۔اس پر اراکین رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان نے الطاف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔شعبہ جات کے ارکان نے الطا ف حسین کوبتایاکہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ، پنجاب ، بلوچستان ،خیبرپختونخواسمیت پورے ملک سے کارکنوںماو ¿ں، بہنوں ، بزرگوںنوجوانوں جن میں یوتھ کی اکثریت شامل ہے ان سب کے جذبات بھی یہی ہیں کہ چاہے کتنے ہی پروپیگنڈے کرلئے جائیں ہم تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑیںگے،خواتین خصوصاً بہنوں کایہی کہناہے کہ بیٹے اپنے باپ سے بیوفائی کرسکتے ہیں لیکن بیٹیاں بیوفائی نہیں کرسکتیں۔ الطاف حسین نے تمام ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ ہرگزمایوس نہ ہوںاور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…