ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

گیلانی نے ہار کے معاملے پر آخر کارہار مان لی

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک)ہار کے معاملے پر ہار مان لی،کئی دن گزرنے کے بعد آخر کارسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دیا گیا ہار واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی۔ذرائع مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کے ہار سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرادیا .انہوں نے کہا کہ ہار وزیراعظم ہاو ¿س میں میرے اسٹاف کے پاس تھا جسے جمع کرانے کا کہہ دیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو وزیراعظم کے توشہ خانے میں ہار جمع کرانے کی ہدایت کی تاہم توشہ خانہ دوپہر 2 بجے بند ہونے کے باعث ہار جمع نہ کرایا جاسکا اور اب ہار کل وزیراعظم کے توشہ خانے میں جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے حوالے کردی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق ترک وزیراعظم اورموجودہ صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ کی جانب سے 2010 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے کیا گیا تھا تاہم چند روز قبل اس وقت ہار کی گمشدگی کا معمہ حل ہوا جب انہوں نے یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ وہ ہار ان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…