لاہور(نیوزڈیسک)چند سال ہوئے مینارِپاکستان گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف لوڈشیڈنگ کےخلاف یہ پنکھا ہلایا کرتے تھے، آج وہی پنکھا پنجاب اسمبلی پہنچ گیا،پیار کی علامت احتجاج کی علامت کیسے بن گئی۔ پنجاب کاروایتی ہاتھ والاپنکھا،ثقافت کی علامت بھی، لوڈشیڈنگ میں گرمی کاتوڑبھی،شیشےکی رنگین ٹکڑیاں اور کپڑے کی جھالرلگاکر بنائےجانے والے اس پنکھے کا رومانوی گیتوں سےبھی گہرا تعلق ہے۔ پی پی دور میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو تی تو وزیراعلیٰ شہبازشریف مینارِ پاکستان گراؤنڈپہنچ جاتے اور احتجاجی کیمپ میں یہ پنکھا ہلاتے نظر آتے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی لوڈشیڈنگ نےپیچھانہ چھوڑاتو یہ پنکھاپنجاب اسمبلی پہنچ گیا،مگر اس بار یہ پنکھا پی ٹی آئی کےرکن احمد علی دریشک کےہاتھ میں،کردار بدل گئے ،منظر وہی۔ پنجاب اسمبلی کےسیکیورٹی اہلکاروں نےہاتھ والے پنکھےکو جانے کیا سمجھ لیا،دریشک کوپنکھےسمیت ایوان میں جانے سے روک دیا۔