اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری ایکسائزاورڈائریکٹراینٹی کرپشن کو 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔نجی ٹی ویکے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری ایکسائز بدرجمیل اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن خادم چنا کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پرعدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان پرمحکمہ اقلیتی امورمیں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کا الزام ہے اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنی ہے جس پرعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ سندھ میں نیب اوررینجرز کا کرپٹ افسران کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران قومی احتساب بیورو نے 18 جون کو کارروائی کرتے ہوئے سجاول کے ٹاو¿ن افسرممتاز زرداری، سہون شریف کے 3 ٹاو¿ن افسران ظہور احمد شہانی، رحمت اللہ میمن اورانجینیئر ادریس میمن کو گرفتارکیا تھا۔ ممتاز زرداری پر 10 کروڑ جب کہ سہون شریف ٹاو¿ن کمیٹی پر دس کروڑ 20 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو نے موجودہ صوبائی وزیرعلی مردان شاہ، سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شاہلوانی اور ڈائریکٹرمنصورراجپوت پر بھی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے ہیں جنہوں نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔