کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے امریکی قونصل جنرل کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے بدلے میں اسلحے کے لئے مدد مانگی تھی۔ عارف علوی کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے بتایا کہ ہمارا پاس ایم کیو ایم کا وفد آیا تھا۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور دیگر شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے امریکی قونصل جنرل کو کہا کہ ہم آپ کے وفادار ہیں اور آپ کی حفاظت کے لئے 10 ہزار افراد دے سکتے ہیں۔ بدلے میں ہمیں اسلحہ کے لئے رقم دی جائے۔